اسکواڈرن لیڈر انور قاضی کو قتل کیا گیا ماں کی عدالت میں فریاد

بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی،ایئرفورس حکام نے دینے سے انکارکردیا،درخواست گزار.


Staff Reporter May 25, 2013
رینجرز نے بیٹے کو حراست میں لیا،محمد عادل، عدالت کی رینجرز و پولیس حکام سے جواب طلبی. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگنے سے متعلق ایئر فورس کے افسر کی والدہ کی آئینی درخواست پرسیکریٹری وزارت دفاع اور ایئرفورس حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار مہر النسا نے7جولائی 2012 کو دل کی تکلیف کے باعث پی اے ایف منہاس میں انتقال کرجانے والے اسکواڈرن لیڈر صادق انور قاضی کی موت کے بارے میں میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے،درخواست گزار کے مطابق اسکے بیٹے کی موت فرائض کی ادائیگی کے دوران ہوئی اور وجہ دل کا مرض بتایا گیا اس کا بیٹا دل کے مرض میں مبتلا نہیں تھا،انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق اس نے ایئرفورس حکام سے اپنے بیٹے کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مانگی تو انھوں نے فراہم کرنے سے انکارکردیا۔



اسی عدالت نے رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے شہری کو غیر قانونی حراست میںلینے کے الزام پر مبنی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل رینجرز،آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار محمد عادل کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اسکے بیٹے محمد عدیل کو22 مئی کو حراست میں لیا لیکن کسی عدالت میں پیش نہیں کیا ۔

اس نے بیٹے کے بارے میں جاننے کے لیے رینجرز ہیڈ کوارٹر اور رضویہ تھانے کے چکر لگائے،پولیس نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی،حکام کو ہدایت کی جائے کہ وہ اسکے بیٹے کو عدالت میں پیش کریں، فاضل بینچ نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے بیٹے کو 29 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں