حکمراں سیرت علیؓ پر عمل سے کامیاب ہو سکتے ہیں عباس کمیلی

یوم ولادت حضرت علیؓ عقیدت سے منایا گیا،مرکزی جلسہ غفور چیمبر میں ہوا.


Staff Reporter May 25, 2013
پاکستان حیدری کونسل کے تحت یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکالا جانیوالا جلوس صدر سے گزر رہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

حضرت علیؓ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں مرکزی جلسہ غفور چیمبر صدر میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ عباس کمیلی نے کی جبکہ جلسے سے علامہ محمد نقی، محمود احمد زیدی، ڈاکٹرعلی رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، علامہ عباس کمیلی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران سیرت علیؓ پر عمل کریں توکامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں، اس وقت پوری امت مسلمہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایا جارہا ہے۔



مصائب و مشکلات سے نجات کا واحد حل یہ ہے کہ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کیا جائے، بعدازاں جلوس اپنے مقررہ راستوں ایم اے جناح روڈ پرانی نمائش سے ہوتا ہوا محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کیے گئے تھے، مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ حضرت علیؓ کو قدرت نے بے مثال عظمت و بلندی عطا فرمائی۔

آپؓ علم، شجاعت اور حکمت کی بلندی پر قیامت تک فائز رہیں گے، حضرت علیؓ نے قیامت تک حکمرانوں کے لیے روشن اور رہنما اصول وضع فرمائے، علامہ سید اظہر نقوی نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پر عمل کیاجائے تو آج ملک سے فرقہ واریت، عصبیت اور دیگر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور امن واتحاد کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں