ملزم سٹی کورٹ سے فرار گلشن اقبال تھانے کا سب انسپکٹر اور سپاہی گرفتار

سب انسپکٹر اور سپاہی کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے,ایس ایچ او گلشن اقبال.


Staff Reporter May 25, 2013
سب انسپکٹر اور سپاہی کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے,ایس ایچ او گلشن اقبال. فوٹو: فائل

گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس کو جھانسہ دے کر گرفتار ملزم سٹی کورٹ سے فرار ہوگیا ۔

غفلت و لاپروائی برتنے پر سب انسپکٹر اور سپاہی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ،پولیس نے جمعرات کو گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13-D سے ملزم اشرف کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا جسے ایس آئی او طارق ، سب انسپکٹر منٹھار اور سپاہی اﷲ یار عدالت میں پیش کرنے کے لیے سٹی کورٹ گئے تھے جہاں سے ملزم فرار ہوگیا ، ایس ایچ او گلشن اقبال عرفان احمد نے بتایا کہ سب انسپکٹر اور سپاہی کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں