اکشے کمار کے نام تبدیل کرنے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے لیکن انہیں پوری دنیا ’’اکشے کمار‘‘ کے نام سے جانتی ہے


ویب ڈیسک August 29, 2018
اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے لیے اپنانام تبدیل کرنے کے پیچھے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

نامور اداکار اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے لیکن انہیں پوری دنیا ''اکشے کمار'' کے نام سے جانتی ہے۔ ویسے توشوبز انڈسٹری میں نام بدل کر فلموں میں کام کرنا کوئی حیران کن بات نہیں لیکن اکشے کمار کے نام بدلنے کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 100 کروڑ کی دوڑمیں اکشےاور سلمان سب سے آگے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی ڈیبیو فلم''آج'' 1987 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے 15 سیکنڈ کامختصر کردار نبھایا تھا۔ اسی فلم میں ماضی کے نامور اداکار کمار گورو بھی اہم کردار نبھارہے تھے اور ان کانام فلم میں''اکشے''تھا۔

لہٰذا اکشے کمار نے ان دونوں ناموں کو ملا کر ''اکشے کمار''کے نام سے فلموں میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا، بعد ازاں اکشے کمار اس نام کے ساتھ اتنے مشہور ہوئے کہ آج ان کا شمار بالی ووڈ کے نمبرون اداکاروں میں ہوتا ہے۔

مقبول خبریں