نومنتخب حکومت ایران گیس منصوبہ فوری مکمل کرےمنورحسن

نوازشریف طالبان سے مذاکرات کیلیے سنجیدگی سے کوشش کریں،فوج مخالفت نہیں کریگی


Numainda Express May 25, 2013
نوازشریف طالبان سے مذاکرات کیلیے سنجیدگی سے کوشش کریں،فوج مخالفت نہیں کریگی فوٹو : فائل

جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ نومنتخب حکومت امریکا سمیت کسی بھی بیرونی دبائوکوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کومکمل کرے اورچین کوگوادرپورٹ حوالے کرنے پرامریکا اوربھار ت کی چیں بچیں پرکان نہ دھرا جائے۔

نوازشریف طالبان سے مذاکرات کے لیے سنجیدگی سے کوشش کریں،میراخیال ہے کہ فوج مخالفت نہیںکرے گی البتہ امریکا کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑکی پرواہ نہ کی جائے۔جمعے کے اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کوامریکی دبائوپرمعطل کرناکسی صورت بھی قومی مفادمیںنہیں،نوازشریف پرقوم نے جہاں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہیں۔



ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں جن میں سرفہرست ملکی وقاراورقومی تشخص کوبحال کرنے کے لیے امریکی غلامی کاطوق ہمیشہ کے لیے گلے سے اتار پھینکنا ہے، انھوں نے امیدظاہرکی کہ نوازشریف قوم کو مایوس نہیں کرینگے اورملکی خودمختاری کے لیے امریکا سمیت عالمی دبائوکے سامنے ڈٹ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں