فوج انسانی حقوق کی ذمے داری سے آگاہ ہےآئی ایس پی آر

سیکیورٹی اہلکار صحافیوں سمیت تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں


Numainda Express May 25, 2013
سیکیورٹی اہلکار صحافیوں سمیت تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار قانون کی پابندی کرنے والے اور انسانی حقوق کی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں اور صحافیوں سمیت پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے حال ہی میں شائع کردہ 2 رپورٹس میں سیکیورٹی فورسز کو بے بنیاد طور پر بدنام کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا پر دبائو ڈالنے میں ملوث ہیں۔



یہ رپورٹس ایک مجموعی ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہیں جس کا مقصد پاکستان کو ہدف بنانا اور سیکیورٹی فورسز کے تشخص کو بگاڑنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں