ایشیا کپ فٹنس کیمپ، قومی کرکٹرز کی ایبٹ آباد میں تیراندازی، سائیکلنگ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 29 اگست 2018
انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،فوٹو: ٹوئٹر

انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،فوٹو: ٹوئٹر

ایبٹ آباد:  ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

پلیئرز نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی تیر اندازی کی اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سائیکلنگ بھی کی، ٹیم کو آرمی اسکول میں انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔

31 دسمبر تک ایبٹ آباد میں فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ کے بعد لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کا 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔