- سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ منصوبہ شروع نہیں ہوسکے گا
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ منصوبہ ایک بار پھر تعطل کا شکار
- دھمکیوں پر خاموش نہیں ہوں گے، جیل کیلیے بھی تیار ہیں، فضل الرحمان
- ورلڈ لیجنڈز کرکٹ لیگ، پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر مدمقابل
- ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا
- الشفا اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 49 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
- بنگلہ دیش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، آسمانی بجلی گرنے سے 74 ہلاکتیں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے
- سانحہ نو مئی کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
- کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر
- اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید
- زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلیے پُرعزم ہیں؛ امریکا
- وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
- 9 مئی کے ورغلائے لوگوں کو پہلے ہی شک کا فائدہ دے دیا، اصل مجرم کو حساب دینا ہوگا، آرمی چیف
- نو مئی: پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا
- توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
فیاض الحسن چوہان نے ٹی وی پروگرام میں نازیبا زبان پر معذرت کرلی
لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر معذرت کی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ میزبان نے ان کی پرانی ویڈیوز آن ایئر نشر کیں جس میں وہ شیخ رشید اور شریف خاندان پر تنقید اور نازیبا زبان استعمال کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کو منظم منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جارہا ہے
اس پر صوبائی وزیر اطلاعات سیخ پا ہوگئے اور نہ صرف چینل کو گھٹیا کہا بلکہ مائک پٹخ کر گالیاں بھی دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مخالفین کے بارے میں بھی ایک بار پھر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ھے۔پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیےپروگرام ختم ھونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا۔۔لیکن اس کے باوجود میں اپنے آف کیمرہ رویے پر معذرت خواہ ھوں@zemtv@PTIofficial
— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) August 30, 2018
فیاض الحسن چوہان کو اس رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے معذرت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے، پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیے، پروگرام ختم ہونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا، اس کے باوجود میں معذرت خواہ ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔