سٹی وارڈن کی غیر قانونی حراست پر رینجرز کو نوٹس جاری

15 اپریل کو رینجرز شوہر کو لے گئی تھی، علم نہیں کہاں ہیں، درخواست گزار


Staff Reporter May 26, 2013
15 اپریل کو رینجرز شوہر کو لے گئی تھی، علم نہیں کہاں ہیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے سٹی وارڈن کی غیر قانونی حراست سے متعلق درخواست پر پاکستان رینجرز کے وکیل کونوٹس جاری کردیے ہیں۔

لانڈھی کی رہائشی درخواست گزار مسمات عابدہ نے درخواست میں رینجرز حکام کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 15 اپریل کو رینجرز اہلکار اس کے شوہر کوپکڑ کے لے گئے تھے، اس کے بعد علم نہیں کہ اس کے شوہر کو کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق اس نے اپنے شوہر کے متعلق جاننے کے لیے متعدد بار رینجرز حکام سے رابطہ کیا تاہم ابھی تک علم نہیں ہوسکا کہ اس کے شوہر کو کس الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔



انھیں کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رینجرز حکام کوہدایت کی جائے کہ وہ درخواست گزار کے شوہر کوعدالت میں پیش کریں تاہم سماعت کے موقع پر رینجرز کے وکیل کی غیرموجودگی پر فاضل بینچ نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں