حضرت علیؓ کادورخلافت مسلمانوں کیلیے مشعل راہ ہےسنی تحریک

حضرت علیؓ کے فلسفے پر چلتے ہوئے حکمران قانون کی بالادستی قائم کریں، ثروت اعجاز قادری.


Staff Reporter May 26, 2013
حضرت علیؓ کے فلسفے پر چلتے ہوئے حکمران قانون کی بالادستی قائم کریں، ثروت اعجاز قادری. فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ امیرالمومنین سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی اقدارکے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور ان کا دور خلافت مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے،آپؓ نے خلافت کے منصب پر فائز ہو کر ثابت کردیا کہ کسی بھی قسم کا نظام حکومت ا س وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کی بنیادوں میں جذبہ ایثار وقربانی نہ ہو ورنہ امن وامان مفقود ہوگا فتنہ و فساد کا بازار گرم ہوگا۔



حکمران حضرت علی ؓکے فلسفے پر چلتے ہوئے فیصلے کریں اور ایثار وقربانی کے جذبے کو اختیار کرتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کریں تو ملک سے دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے ساتھ نوجوان نسل میں دورِ عصر کے تحت اسلامی و جدید تعلیمات کو فروغ دے کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر رابطہ کمیٹی ،ڈسٹرکٹ و سیکٹر کنوینر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں