- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے کے دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
- لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ
- پی ایس ایل10؛ پشاور زلمی ہوم گرؤانڈ پر اِیکشن میں ہوگی
- وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو
- پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات
- شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
- کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ ہلاک، والد اور دوست زخمی
- بشریٰ بی بی کا جیل میں تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی
- 9 مئی ممکنہ احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
- لاہور ائرپورٹ لاونج میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، حج پرواز متاثر
- بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سول ہیلی کاپٹر بی-60 ایئر کرافٹ فلوریڈا کے ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
قبل ازیں صرف ایک شخص کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا کیوں کہ ایئر بیس کے کاغذات میں ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ کی موجودگی ظاہر کی گئی تھی تاہم ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 لاشیں برآمد ہونے نے حادثے کو مشکوک بنادیا ہے۔
امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے ایئر فورس بیس سے ڈِسٹن ایگزیکیٹو ایئر پورٹ کے لیے پرواز بھری تھی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
امریکی ایئر فورس نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایئر فورس بیس کے رن وے سے دور درختوں سے بھرے علاقے میں گرا ہے جہاں ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔