الیکشن کمیشن نے کراچی کے 2 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

اس حلقے پر غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے امیدوار وقار حسین شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔


Staff Reporter May 26, 2013
اس حلقے پر غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے امیدوار وقار حسین شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے2حلقوں پی ایس 93اور پی ایس 128میں امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

پی ایس 93میں ہارنے والے امیدوار قادر مندوخیل کی درخواست پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ الدین ایڈوکیٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا۔ پی ایس 128میں متحدہ دینی محاذ کے امیدوار اورنگزیب فاروقی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 6پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کا فیصلہ کیا ہے، اس حلقے پر غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے امیدوار وقار حسین شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں