ڈرون حملوں کو قانونی قرار دینے سے امریکی عزائم بے نقاب ہوگئے

پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی،حافظ محمد سعید.


Staff Reporter May 27, 2013
پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی،حافظ محمد سعید۔ فوٹو: فائل

جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں ان پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی ڈرون حملوں کو قانونی قرار دینے سے امریکی عزائم ایک بار پھر کھل کردنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

بھارت8 لاکھ فوج اور تمام تر وسائل کے باوجود نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد وحمایت جاری رکھے گی، اتوار کو جامعہ الدراسات اسلامیہ گلشن اقبال میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے امریکی احکامات پر تعلیمی نصاب سے سورہ توبہ اور سورہ انفال جیسی قرآن پاک کی سورتیں نکال دیں اور دینی مدارس کا بھی نصاب بدلنے کی کوششیں کیں نومنتخب حکومت کیلیے بھی اس وقت بہت بڑا امتحان ہے۔



ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ماضی میںکی جانے والی غلطیوں سے نصیحت حاصل کریں، امریکا کے بجائے اللہ کو راضی کرنے اور پاکستان میں قرآن و سنت کے نفاذ کی کوششیں کریں، اس سے دشمنان اسلام کی سب سازشیں ناکام ہوں گی اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط قوت اورامن وامان کا گہوارہ بن کرابھرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں