توانائی بحران سے نمٹنے کاروڈ میپ تیار کرلیا سرتاج عزیز

نئے وزیراعظم پہلے خطاب میں 100روزہ منصوبہ بندی کا اعلان کریں گے.


این این آئی/APP May 27, 2013
لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی،احسن اقبال،بلدیاتی انتخابات جلد کرائیں گے،مشاہد. فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم قوم سے اپنے پہلے خطاب میں توانائی اور معاشی بحران کے حل کیلیے 100 روزہ روڈ میپ کا اعلان کرینگے جو مسلم لیگ ن کے منشور کا عکاس ہوگا۔

اتوار کو ریڈیو پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مختلف کمیٹیوں نے 2 ہفتے کے تفصیلی غور وخوض کے بعد روڈ میپ تیار کیا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے کے قلیل اور طویل المدت منصوبے اور سرکلر قرضوں سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔



احسن اقبال نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نئی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ معیشت کی بحالی کیلیے قانونی ڈھانچہ فراہم کیاجائیگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ نے کہاہے کہ ن لیگ کی آئندہ حکومت رواںسال کے آخرمیںبلدیاتی انتخابات کاانعقادکریگی۔ہماری ترجیحات میںتوانائی بحران کاخاتمہ،کراچی،کوئٹہ اورخیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال کی بہتری،معاشی استحکام، بیروزگاری اورمہنگائی کاخاتمہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں