ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ

گورنر اسرائیلی جنگ کو برطرف کیاجائے، ہمارا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے، مظاہرین۔


APP May 27, 2013
گورنر اسرائیلی جنگ کو برطرف کیاجائے، ہمارا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے، مظاہرین. فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے معاشی پالیسیوں کے خلاف وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر نیتن یاہو اور وزیر برائے پانی و بجلی سلوان شالور کے گھروں کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔



مظاہرین نے معاشی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف بینر اٹھائے ہوئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے گورنر اسرائیلی جنگ کے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے اس بارے میں قوم کو بتایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں