طالبان سے مذاکرات کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں مولانا فضل الرحمان

حکومت میں شمولیت کے لیے شرائط پیش نہیں کیں، ميڈیا نےسنی سنائی باتوں پر ہمارا امیج خراب کردیا ہے،مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک May 27, 2013
وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے کوئی شرائط پیش نہیں کیں،مولانا فضل الرحمان فوٹو:فائل

RAWALPINDI: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سےمذاکرات سنجیدہ معاملہ ہے اوریہ کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کے پشاور میں اجلاس کے موقع پر ایکسپریس نیوز سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے لیےبنایاگیا قبائلی جرگہ تاحال قائم ہے جبکہ طالبان سےمذاکرات کےمعاملے پر تمام سیاسی جاعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے کوئی شرائط پیش نہیں کیں، ميڈیا نےصرف قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نشر کرکے ہماری جماعت کا تاثرخراب کیا ہے۔