آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لئے تیار ہے ذکا اشرف

آئی سی سی نے امپائر اسد روف کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تو پھر اس پر فیصلہ کیا جائے گا، ذکا اشرف


ویب ڈیسک May 27, 2013
آئرلینڈ کرکٹ بورڈ سے دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید بات چیت برطانیہ میں کھیلی جانے والی چیمپئنزٹرافی کے موقع پر ہوگی، ذکا اشرف۔ فوٹو: این این آئی/فائل

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے چیف کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بیان خوش آئند ہے۔


کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیر مین پی سی بی ذکا اشر ف نے کہا کہ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہےاور اس حوالے سے مزید بات چیت برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو بھی اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے تاہم آئی سی سی نے اس حوالے سے ابھی کرکٹ بورڈ سے کچھ نہیں پوچھا اگر آئی سی سی نے ہم سے اسد رؤف کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تو پھر اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں