نگلیریا سے بچاؤ پانی کے نمونوں کا تجزئی جاری سوئمنگ پولز کا معائنہ ہوگا

صدر، بلدیہ ،گلبرگ اور لانڈھی سے پانی کے 40 نمونے حاصل کرلیے گئے، معائنے کیلیے سوئمنگ پولز کے کوائف سیل نے طلب کرلیے


Staff Reporter May 28, 2013
صدر، بلدیہ ،گلبرگ اور لانڈھی سے پانی کے 40 نمونے حاصل کرلیے گئے، معائنے کیلیے سوئمنگ پولز کے کوائف سیل نے طلب کرلیے۔ فوٹو : فائل

نگلیریا جرثومے سے بچاؤ کے لیے شہرکے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں میں موجود کلورین کا تجزیہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی نے ساتویں روز شہر کے مختلف علاقوں گلبرگ، صدر ، بلدیہ اور لانڈھی سے کیمیائی تجزیے کیلیے40 سے زائد پانی کی نمونے حاصل کیے ہیں تاہم ان نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل پائی گئی تاہم جن نمونوں میں کلورین کی مقدار کم تھی وہاں کلورین شامل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔



دریں اثنا نگلیریا مانیٹرنگ سیل نے کراچی کی حدود میں قائم تمام پرائیویٹ سوئمنگ پولزاورفارم ہاؤسزکے سوئمنگ پولز مالکان سے کہا ہے کہ وہ سوئمنگ پولز میں کلورین کی مطلوبہ مقدارکولازمی بنائیں،محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر ندیم شیخ نے بتایا کہ تمام سوئمنگ پولز اور فارم ہاوسزکے کوائف طلب کیے جارہے ہیں تاکہ ان سوئمنگ پولز کا معائنہ کیاجاسکے اورانھیں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارکو یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی تاکہ انسانی جانوں کوکوئی خظرات لاحق نہ ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں