توانائی کے بحران نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگا دیاثروت اعجاز

طلبا کے امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کو پڑھائی کرنے میں بہت مشکلات درپیش ہیں،ثروت اعجاز۔


Staff Reporter May 28, 2013
طلبا کے امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کو پڑھائی کرنے میں بہت مشکلات درپیش ہیں،ثروت اعجاز۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران نے ملک کی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے۔

سابقہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کے باعث پورا ملک لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہے، نومنتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے انقلابی اقداما ت کرے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجا ہے۔

اب وہ عوام کے ووٹوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں،وہ مرکز اہلسنت پر لیاری سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے، ثروت اعجازقادری نے کہا کہ کاروبار اور صنعتی طبقہ تباہ ہورہا ہے، طلبا کے امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کو پڑھائی کرنے میں بہت مشکلات درپیش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں