پیپلزپارٹی کاملک بھرمیں ازسرنوتنظیم سازی کافیصلہ

انتخابات میں قومی و3صوبائی اسمبلیوںمیں شکست کے بعدفیصلہ،بلاول نگرانی کرینگے


Staff Reporter May 28, 2013
پہلے مرحلے میں مرکزی،دوسرے صوبائی،تیسرے ضلعی،چوتھے میں وارڈزپرتبدیلی ہوگی فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد ملک بھر میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کیاہے۔

پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز یکم جولائی سے باضابطہ طورپر کیاجائے گا اور معاملات کی براہ راست نگرانی پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ 11مئی کو ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرشکست کاسامنا کرنا پڑاتھا جس کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے صدور منظوروٹو، صادق عمرانی اور انورسیف اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ اس شکست کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی، رکنیت سازی اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم سازی کاعمل4مراحل میں ہوگا ۔



پہلے مرحلے میںمرکزی، دوسرے مرحلے میں صوبائی، تیسرے مرحلے میں ضلعی اور چوتھے مرحلے میں وارڈز کی سطح پر عہدیداروں میں تبدیلی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ موجودہ سیٹ اپ کوتحلیل کرکے مرحلہ وار پارٹی کارکنان اوررہنماؤں کو مختلف عہدے دیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے ملک بھرمیں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وارڈز اور ضلعی سطح پر شیڈول کے مطابق کارنرمیٹنگز کا انعقادکیاجائے گا جس سے پیپلزپارٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور عوام میں پیپلز پارٹی کے منشورکو عام کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ 6ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں ملک بھرمیں رکنیت سازی مہم کاآغازبھی کیاجائے گا۔ ملک بھرمیں تنظیم سازی کے عمل کی نگرانی کے لیے مرکزی سطح پر ایک اور چاروں صوبائی سطح پر10,10ممبران پر مشتمل 4 کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن کی مشاورت سے مختلف عہدوں پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو میرٹ پر تعینات کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں