سوات میں بحرین کے علاقے آرین درال خوڑ میں دریائے سوات سے دوسرے بچے کی لاش بھی مل گئی۔ ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے 13 سالہ سید رحمان کی لاش نکال لی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز 5 سالہ کلثوم اور 13 سالہ سید رحمان دریائے سوات میں ڈوب گئے تھے۔ 5 سالہ کلثوم کی لاش مقامی افراد جبکہ سید رحمان کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکالی۔
ریسکیو حکام کے مطابق رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا، جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔ دونوں بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
گزشتہ شام دونوں بچے ڈوب گئے تھے۔پانچ سالہ بچی کی لاش کل ہی اسی وقت نکالی تھی،