گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 7 ستمبر 2018
نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو گورنر ہاؤس میں قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا دورہ کرایا گیا۔ فوٹو : فائل

نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو گورنر ہاؤس میں قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا دورہ کرایا گیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ کے شہریوں کے لیے گورنر ہاؤس کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح  شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس دیکھنے پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گورنر ہاؤس سندھ کو  شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح شہریوں کی بڑی تعداد وسیع و عریض  گورنر ہاؤس کو دیکھنے پہنچ گئی، شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں صرف پارک تک محدود کیا گیا جب کہ نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا بھی دورہ کرایا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : گورنر ہاؤس کو درس گاہ میں تبدیل کیا جائے گا

طلبہ و طالبات نے گورنر ہاؤس میں نہ صرف تصاویر بنائیں بلکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے دفتر اور تاریخی مضامین، تاریخی ورثہ جیسے عمارت، دفاتر، کمروں سمیت دیگر تاریخی اشیا کا معائنہ بھی کیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : نیشنل میوزیم کی منتقلی کیلیے گورنر ہاؤس کو موزوں قرار دے دیا گیا

گورنر ہاؤس سندھ عام دنوں میں صبح 6 سے 10 بجے اور اتوار کے روز شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے تک کھلے گا اور شہری گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر ایک سے اپنے شناختی کارڈ جمع کرا کے گورنر ہاؤس میں جاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔