رقم کی عدم فراہمی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بند ہونے کا خدشہ

مریضوں کیلیے مختص25 کروڑ جاری نہ ہو سکے،2دن بعد رقم ضائع ہوجائیگی


Staff Reporter May 29, 2013
کراچی سمیت صوبے میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کا عمل بھی روک دیاگیا ہے اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولتیں بھی ناپید ہوگئیں ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوںکوعلاج کی سہولتیں فراہم کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

متاثرہ مریضوں کوعلاج کیلیے مختص کردہ بجٹ کے25 کروڑ روپے جاری نہیں کیے جاسکے ہیں جبکہ 2دن بعد رواں مالی سال کا بجٹ کی بقایا رقم ضائع ہوجائیگی جس کے بعد ہیپاٹائٹس سی کے مریض علاج سے محروم ہوجائیں گے، کراچی سمیت صوبے میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کا عمل بھی روک دیاگیا ہے اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولتیں بھی ناپید ہوگئیں ہیں۔



ہیپاٹائٹس سی وائرس میں مبتلا مریضوں کوفوری اور بروقت انجکشن نہ ملنے کی صورت میں سی وائرس دوبارہ سے سر اٹھاتا ہے جس کے بعد مریضوں کوازسرنوعلاج کراناپڑتا ہے، ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کوادویات اور انجکشن کی فراہمی روک دی گئی ہیں، کراچی میں ہیپاٹائٹس کے تشخیصی مراکز میں بھی کام روک دیاگیا۔

سندھ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال6 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کے سبب اموات کا شکار ہوتے ہیں، پروگرام کے ریکارڈ کے مطابق 2009 سے جون 2012تک 67 لاکھ 19ہزار24 افرادکو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین فراہم کی گئی اور 6 لاکھ 29 ہزار 616 افرادکی اسکریننگ جبکہ جولائی 2012 سے اب تک 99ہزار 899 افرادکی اسکریننگ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔