طالبعلموں کیلیے ایس ڈبلیو او کی خدمات ناقابل فراموش ہیں یاسین ملک

ایس ڈبلیو او کے تحت طالبعلموں میں کاپیاں اور مالی امداد فراہم کرنے کی تقریب.


Staff Reporter May 29, 2013
اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے جلسے میں صوبائی وزیر سردار یاسین طلبا میں کتابیں تقسیم کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

نگراں صوبائی وزیر مذہبی امور سردار یاسین ملک نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور خصوصاً مستحق طالبعلموں کی مدد کرنے کیلیے ایس ڈبلیو او کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تقلید ہیں۔

میں ایسے اداروں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو غریب اور مستحق لوگوں کو تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں ، وہ ایس ڈبلیو او کے زیر اہتمام خالق دینا ہال میں500 سے زائد طالب علموں میں کاپیاں، بستے اور تعلیم کے حصول کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے منعقدہ 62 ویں جلسہ تقسیم کاپیاں و بستے کے موقع پر تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔



اس موقع پر سابق صوبائی وزیر دوست محمد فیضی، ایس ڈبلیو او کے صدر بشیر سدوزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، دوست محمد فیضی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار سازی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرہ میں بدانتظامی اور برائیوں کا خاتمہ ہو سکے، بشیر سدوزئی نے کہا کہ ایس ڈبلیو او نے قیام پاکستان کے ساتھ علم کے فروغ کے لیے کام شروع کر دیا تھا، پہلا عطیہ راجہ صاحب محمودآباد نے5 ہزار روپے دیا تھا،بعد ازاں طالبعلموں کو کاپیاں، بستے اور دیگر مالی امداد تقسیم کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں