پہلے شدید تنقید اور اب تعریفیں، میرا کا ماہرہ سے متعلق یوٹرن

ویب ڈیسک  منگل 11 ستمبر 2018
دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، میرا کی ٹوئٹ فوٹو:فائل

دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، میرا کی ٹوئٹ فوٹو:فائل

کراچی: ایک وقت تھا جب اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔

زیادہ پرانا وقت نہیں جب اداکارہ میرا ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھیں، میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کبھی وہ ماہرہ کی ناک کو نشانہ بناتیں تو کبھی وہ انہیں اپنے سامنے کسی قابل ہی نہ سمجھتیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب میرا نے ماہرہ کی مقبولیت کو ان کی بہترین پبلسٹی ٹیم کا کارنامہ قرار دیا لیکن اب شائد انہیں حقیقت معلوم ہوگئی ہے یا پھر انہوں نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا کا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، ان کا کہنا ہے جب آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ پرمعاشرے کو وہ سب واپس لوٹانے کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے جو معاشرے نےآپ کو دیا، ورنہ اس شہرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔