انگوٹھے کے نشان کے بغیرسم کی فروخت پرپابندی کا حکم

یکم جولائی سے کوئی سم بائیومیٹرک سسٹم کے بغیرفروخت نہ کی جائے،سندھ ہائیکورٹ


Staff Reporter May 30, 2013
یکم جولائی سے کوئی سم بائیومیٹرک سسٹم کے بغیرفروخت نہ کی جائے،سندھ ہائیکورٹ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم جولائی سے کوئی سم بائیومیٹرک سسٹم (انگوٹھے کے نشان)کے بغیر فروخت نہ کی جائے۔

سم کی فروخت کے لیے ہرخریدار کے انگوٹھے کا نشان کمپنی کے پاس محفوظ ہوناچاہیے،اس لیے سمیں فروخت کرنے والے فرنچائزاور کمپنی کی شاخوں کے پاس بائیو میٹرک سسٹم اور انگلیوں کے نشانات محفوظ کرنیوالے آلات کی موجودگی یقینی بنائی جائے جن کارابطہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) سے ہو۔



چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے یہ حکم متعددلاپتہ شہریوں کے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،فاضل بینچ نے کمپنیوں کومزید ہدایت کی کہ سمیں خریدارکوبذریعہ ڈاک فراہم کی جائیں۔سی پی ایل سی کے وکیل اسجدستارنے تجویزدی کہ خریدار کو سم اس طرزپرفراہم کی جائیں جیساکہ اے ٹی ایمز،کریڈٹ کارڈز اوردیگردستاویزات صارف کے فراہم کردہ پتے پرکوریئرسروس کے تحت فراہم کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں