ملائیشین سائنسدان جامعہ کراچی میں تربیت حاصل کرنے لگے

فارماکولوجی، نیچرل پروڈکٹ اورکیمسٹری میں 11 ملائیشین سائنسدان تربیت حاصل کرچکے


Staff Reporter May 31, 2013
فارماکولوجی، نیچرل پروڈکٹ اورکیمسٹری میں 11 ملائیشین سائنسدان تربیت حاصل کرچکے فوٹو: فائل

ملائشیا کے نمایاں تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف ملایا نے اپنے سائنسدانوں کوتحقیقی و سائنسی تربیت دلوانے کے لیے جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی آف ملایا اسلامی دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے جس کا شمار دنیا کی 100 بہترین جامعات میں ہوتا ہے فیصلہ گزشتہ سال نومبر میں کوالالمپور میں ہوا تھا معاہدہ کے مطابق ملائشیا کے 11 سائنسدان اب تک بین الاقوامی مرکز سے دو سے تین مہینے کی سائنسی تربیت حاصل کرچکے ہیں آئی سی سی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے وفد کو بتایا کہ یونیورسٹی آف ملایا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گوط جیمسن نے اجلاس میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے اس تحقیقی ادارے میں اعلیٰ معیار کا تحقیقی کام ہورہا ہے۔



جو انتہائی قابلِ قدر ہے ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی آف ملایا نے یورپین اور امریکی تعلیمی و تحقیقی اداروں کے بجائے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف ملایا نے اس تربیت کے لیے کثیر رقم مختص کردی ہے ملائشیا کے سائنسدان جدید سائنسی علوم بشمول فارماکولوجی، نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری وغیرہ میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔

مقبول خبریں