قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کا راز کھل گیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 15 ستمبر 2018
 فزیو کلف ڈیکن نے ٹریننگ کے دوران  یہ بینڈ  کھلاڑیوں کو دیئے تھے، کپتان سرفرازاحمد۔ فوٹو : فائل

فزیو کلف ڈیکن نے ٹریننگ کے دوران یہ بینڈ کھلاڑیوں کو دیئے تھے، کپتان سرفرازاحمد۔ فوٹو : فائل

لاہور: فزیو کلف ڈیکن کی جانب سے دیئے جانے والے اس تحفے پر چیمپئن مائنڈ سیٹ کے الفاظ تحریر ہیں۔ 

قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں، فزیو کلف ڈیکن نے ایبٹ آباد میں فوجی ٹریننگ کے دوران کلائی پر پہننے کیلیے یہ بینڈ تمام کھلاڑیوں کو دیئے تھے،ان کا مقصد یہ ہے کہ میگاایونٹ تک سفر میں جب بھی کبھی کوئی منفی سوچ آئے تو یہ بینڈ ہمت جوان کرنے میں مدد دے۔

پیسر حسن علی نے کہا کہ فزیو یہ بینڈ جنوبی افریقہ سے ہمارے لئے بنواکر لائے تھے،چیمپئن مائنڈ سیٹ رکھتے ہوئے ہی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے منزل پانے میں کامیاب ہوں گے۔ محمد نواز نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ اور اہم سیریز کے ہر مشکل وقت میں یہ بینڈ ہمیں حوصلہ دیتا رہے گا۔ شان مسعود نے کہا کہ گرین بینڈ برے وقت میں بھی ثابت قدم اور توانا رہنے کا کوڈ ورڈ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔