جامعہ اردو چوتھی میڈیا کانفرنس 4جون کو منعقد ہوگی

ایم اے ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں7جون تک توسیع.


Staff Reporter June 01, 2013
ایم اے ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں7جون تک توسیع۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت چوتھی میڈیا کانفرنس بعنوان''میڈیا: انتخابات 2013 اور جمہوری حکومت''4 جون کو مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کریں گے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور قائم مقام امریکی قونصل جنرل مہمان خصوصی ہونگے۔ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے ریگولر (کالجوں) کے سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں7 جون تک توسیع کردی گئی ہے، طلبا متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم3 ہزار روپے مع 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔



وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق بی ایس، ایم سی ایس، ایم ایس سی اور فارمیسی فارم ڈی کے تمام شعبوں میں صبح کے امتحانات (ریگولر اور رپیٹرز) اورشام کے امتحانات کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3جون تک توسیع کردی گئی ہے، فیس600 روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے، ناکام امیدوار ہر سیمسٹر کا الگ الگ فارم جمع کروائیں٭ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حورمظہرکے مطابق 2013/14 کے لیے انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن فارم، پرمیشن فارم، فرسٹ ریکیگنیشن فارم اور رینیول آف ریکگنیشن فارم کااجرا اورفیس کی وصولی 3جون سے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں