پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے۔


Staff Reporter September 18, 2018
قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔

کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی تین مرتبہ کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرچکی ہے سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں وہ اس منصوبے کی تعمیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچائے گا۔کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے لہذا قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے۔

قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں