لاہور: کمسن بچی سے مبینہ نازیبا حرکات، سوشل میڈیا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کاشف اور حسنین نے مل کر کمسن بچی کی برہنہ غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی


ویب ڈیسک August 26, 2026

لاہور میں کمسن بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لٹن روڈ پولیس کو دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کاشف اور حسنین نے مل کر کمسن بچی کی برہنہ غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔