50 یونٹ گیس پر بل میں 23 روپے 5 سو سے زائد پر 21429 روپے اضافہ آئے گا

صارفین کا گیس کا ماہانہ بل 252روپے سے بڑھ کر 275 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔


Irshad Ansari September 18, 2018
صارفین کا گیس کا ماہانہ بل 252روپے سے بڑھ کر 275 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔ فوٹو:فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں نئے سلیب کے تحت اضافہ کی منظوری دی گئی جس کے تحت کم گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر کم سے کم اور زیادہ گیس استعمال کرنیوالے امیر صارفین پر زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے متعارف کروائے جانے والے نئے سیلبز کے مطابق 50 یونٹ تک کے صارفین کیلیے گیس کی قیمتیں 10 فیصد اضافہ کے حساب سے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 121روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس سے ان صارفین کا گیس کا ماہانہ بل 252روپے سے بڑھ کر 275 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔

مقبول خبریں