پاک بھارت ٹاکرا؛ وزیراعظم عمران خان کی دبئی اسٹیڈیم آمد متوقع

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 ستمبر 2018
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا استقبال کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم  کل دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک، بھارت ٹاکرا اعصاب اور کوالٹی کا امتحان قرار

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی، بھارت کے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو اس مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔