خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ٹھکانے تباہ


ویب ڈیسک October 03, 2026
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ‍‍‍ذرائع کے مطابق فورسز جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کردیے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ 

ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، بلوچستان کے علاقے گورندر، ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماشکیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔