تحلیل شدہ پولیو مانیٹرنگ سیل بحال آج سے کام شروع کریگا

ڈاکٹر الطاف بوسن سیل کے سربراہ ہوں گے، عالمی ادارہ اوریونیسف نے سیل ختم کرنے پر30مئی کوپاکستان کے نام مکتوب لکھاتھا.


Staff Reporter June 03, 2013
ڈاکٹر الطاف بوسن سیل کے سربراہ ہوں گے، عالمی ادارہ اوریونیسف نے سیل ختم کرنے پر30مئی کوپاکستان کے نام مکتوب لکھاتھا۔ فوٹو: فائل

COLOMBO: حکومت نے پولیومانیٹرنگ سیل کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پولیومانیٹرنگ سیل وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں آج(پیر)سے دوبارہ کام شروع کردے گا ،دوسری جانب سیل میں کام کرنے والے اورسیل کے سربراہ ڈاکٹر الطاف بوسن اوردیگر عملے کوپولیومانیٹرنگ سیل میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،پاکستان میں پولیومانیٹرنگ سیل ملک بھر میں چلائی جانے والی پولیومہم کی مانیٹرنگ کرتاتھااورصدرزرداری کی ہدایت پر2011میں پولیوکونیشنل ایمرجنسی پلان قراردیتے ہوئے قائم کیا گیا تھا۔



پولیومانیٹرنگ سیل میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف اور حکومت پاکستان شرکت داری ہیں ، پولیومانیٹرنگ سیل 28 مئی کوسابق نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرتحلیل کیاگیاتھا جس پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور روہٹری کے صدرعزیزمیمن کی جانب سے حکومت پاکستان کوعلیحدہ علیحدہ مکتوب میں پولیومانیٹرنگ سیل کے تحلیل کیے جانے پرسخت تشویش کا اظہار کیاگیاتھادریں اثنابل گیٹس فاؤنڈیشن کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ بل گیٹس کی جانب سے پاکستان کو پولیووائرس کے خاتمے کیلیے امداد فراہم کی جاتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں