سندھ بھر میں ڈائریا کے مرض نے شدت اختیار کرلی

42 ہزارافراد متاثر،سیکریٹری صحت کی ایمرجنسی یونٹس فعال رکھنے کی ہدایت


Staff Reporter June 03, 2013
صوبائی محکمہ صحت نے اتوارکو ڈائریا کے حوالے سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار میں بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد42 ہزار 354 ہوگئی ہے. فوٹو: فائل

کراچی سمیت اندرون سندھ ڈائریاکا مرض شدت اختیار کررہا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے اتوارکو ڈائریا کے حوالے سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار میں بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد42 ہزار 354 ہوگئی ہے، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار نے بتایا کہ گرمیوں کی شدت کے ساتھ ڈائریا کے مریضوں میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



انھوں نے بتایا کہ تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو شعبہ اطفال میں متاثرہ بچوں کیلیے ڈائریا ایمرجنسی یونٹس کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور ان اسپتالوں میں متاثرہ بچوں کیلیے او آر ایس نمکول کے پیکٹس کی بڑی تعداد بھی مہیاکردی ہے انھوں نے کہاکہ امسال ڈائریاکا مرض زورپکڑرہا ہے ،یہ مرض لاپرواہی سے جنم لیتا ہے لہٰذا والدین بچوں کوبازارکی غیر صحت بخش اشیا اور آلودہ پانی پینے سے منع کریں اور پانی کواچھی طرح ابال کر استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں