بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدیں بند

ویب ڈیسک  جمعرات 20 ستمبر 2018
سرحد کی بندش سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی ہے فوٹو: فائل

سرحد کی بندش سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی ہے فوٹو: فائل

کوئٹہ: محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی جب کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغنستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت ہفتے کے روز سے دوبارہ معمول پر آجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔