فوج کی زیر نگرانی دوبارہ انتخابات کرائے جائیںتحریک انصاف

مولوی تمیز الدین خان روڈ اور قیوم آباد چورنگی پردھرنوں سے رہنماؤں کا خطاب.


Staff Reporter June 03, 2013
تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنان قیوم آباد چورنگی پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں عام انتخابات کے موقع پردھاندلیوں کیخلاف اتوار کو مولوی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد اور قیوم آباد چورنگی پر احتجاجی دھرنے دیے گئے۔

دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، ایم ٹی خان روڈ پر ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے سے سبحان علی ساحل،زبیر خان ، شاہنواز جدون نے خطاب کیا جبکہ قیوم آباد چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے راجہ اظہر، اسرار عباسی، ثمر علی خان نے خطاب کیا، دھرنوں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ 11 مئی کو کراچی میں ہونیوالے انتخابات جعلی ہیں، ان انتخابات میں ایک سیاسی جماعت نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر دھاندلی کی اور کراچی کی تمام نشستوں پر کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا۔



ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں اصل عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت تحریک انصاف ہے، کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں اب تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے اور یہاں کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دوبارہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں،انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں