جرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈنڈا استعمال کرینگے قائم علی شاہ

انسداد بھتہ سیل کو مزید فعال کیا جائے گا، سراج قاسم کے گھر پر بات چیت


Staff Reporter June 03, 2013
کراچی کا امن ہر صورت بحال کریں گے، لیاقت آباد تھانے کا اچانک دورہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے تھرپارکر سے کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے امیدواروں فقیرمحمد بلالانی، نورمحمد شاہ جیلانی، مخدوم نعمت اللہ، دوست علی راہموں کندھ کوٹ سے کامیاب ہونے والے میرعابد سندرانی اور جیکب آباد سے جیتنے والے پی پی کے امیدوار مقیم کھوسو کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ تھرمیں خودکو بے تاج بادشاہ سمجھنے والوںکوبدترین شکست ہوئی۔علاوہ ازیں سراج قاسم تیلی کی رہائش گاہ پر تاجروں سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا امن ہر صورت میں بحال کریں گے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کا ڈنڈا استعمال کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے شارٹ کلین ایکشن لیا جائے گا اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے انسداد بھتہ سیل کو مزید فعال کرکے اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرکے وسائل فراہم کریں گے۔ رات گئے وزیراعلیٰ سندھ نے لیاقت آباد تھانے کا اچانک دورہ کیا اور وہاں رجسٹر حاضری چیک کیے اور عملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں