تھلفضائیہ کامیراج طیارہ گرکرتباہ پائلٹ محفوظ رہا

حادثہ نواحی علاقے بستی ڈینگانہ میںتربیتی مشن کے دوران پیش آیا،تحقیقات کاحکم دیدیاگیا


Numainda Express August 16, 2012
تھل :پاک فضائیہ کے گر کر تباہ ہونے والے میراج طیارے کا ملبہ جائے وقوع پر نظر آرہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کالڑاکا میراج طیارہ بدھ کومعمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن کے دوران تھل کے قریب نواحی علاقے بستی ڈینگانہ میںگرکرتباہ ہوگیاتاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

پی اے ایف کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پرکوئی جانی یامالی نقصان نہیںہوا،ایئرہیڈکوارٹرزنے تحقیقات کاحکم دیدیاہے۔ثنانیوز کیے مطابق طیارہ آگ لگنے سے مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔