فوج کیخلاف بیان بازی سے متعلق درخواست پر جج نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا

گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے


ویب ڈیسک July 15, 2026

پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

پٹیشنر منظور قادر بھنڈر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں شہداء کا مذاق اڑایا ہے۔

گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔