دیر لوئر میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند

باجوڑ کے علاقے جار میں برساتی نالے میں شدید طغیانی کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا


ویب ڈیسک September 01, 2026

دیر لوئر میں رات گئے سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب باجوڑ میں بھی شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

باجوڑ کے علاقے جار میں برساتی نالے میں شدید طغیانی کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔