دماغ کھانے والے جراثیم نگلیریا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

نگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد2ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت اور ای ڈی او ہیلتھ نے بھی محسن کی موت کی تصدیق کی.


Staff Reporter June 04, 2013
ڈنگی وائرس سے بھی ایک خاتون ہلاک، متوفیہ عباسی اسپتال میں زیرعلاج تھا، 24گھنٹے میں17افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق فوٹو: فائل

کراچی میں دماغ کھانے والے جراثیم نگلیریا نے ایک ا ور نوجوان کی جان لے لی جس کے بعد نگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد2 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت اور ای ڈی او ہیلتھ نے بھی نوجوان کی موت کی تصدیق کی ہے، علاوہ ازیں ڈنگی وائرس سے بھی ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، متوفیہ عباسی شہیداسپتال میں زیرعلاج تھی،کراچی میں ڈنگی وائرس شدت اختیارکرتا جارہا ہے اورگزشتہ24گھنٹے کے دوران17افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق گودھرا کالونی نیوکراچی سیکٹر11.G مکان نمبرA.286کا رہائشی20محمد محسن شیخ کو26مئی کو تیز بخارہواجس پر اسے آغاخان اسپتال لایاگیا جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد بتایاگیاکہ محسن کوگردن توڑ بخارہوگیا ہے،محسن کو فوری اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔



جس کے بعد ایم آر آئی کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جس میں اسے کلیئر قراردیاگیا، اسپتال انتظامیہ نے محسن کواسپیشل کئیریونٹ میں داخل کردیاگیاجہاں اس کے دماغ کے ای ای جی کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اس کی حالت مزید بگڑگئی، محسن کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے CHF کے بھی ٹیسٹ کیے گئے لیکن محسن کی حالت مزید تشویشناک ہوتی گئی، دریں اثنا ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے محمد محسن کی نگلیریا کے مرض میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ رپورٹ میں منگل کو نگلیریا کی تصدیق ہوئی، اس سے قبل وجہ موت کا تعین نہیں کیاجارہا تھا۔

ان کاکہناتھا کہ کراچی میں 2افراد نگلیریاجراثیم کا شکار ہو گئے، انھوں نے ایک بار پھرپانی کے کیمیائی تجزیے کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ کراچی میں یومیہ پانی میںکلورین کی چیکنگ کا سسٹم موثربنایا جائے، علاوہ ازیں ڈنگی وائرس سے بھی ایک خاتون ہلاک ہوگئیں، ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر60 سال تھی تاہم ڈنگی سرویلنس سیل نے متوفیہ کی ہلاکت کے حوالے سے خبراخبارات کوجاری نہیںکی، ڈنگی سرویلنس سیل نے منگل کواعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ڈنگی وائرس شدت اختیار کرتاجارہا ہے،رواں سال کے دوران 208افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں