اسپاٹ فکسنگ کیس اداکار وندو اور گروناتھ میپن کی ضمانت منظور

وندو دارا سنگھ اور گروناتھ میپن کو ہفتے میں دو مرتبہ ممبئی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔


ویب ڈیسک June 04, 2013
وندو دارا سنگھ اور گروناتھ میپن کو ہفتے میں دو مرتبہ ممبئی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ فوٹو فائل

بھارتی عدالت نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث اداکار وندو دارا سنگھ اورگروناتھ میپن کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے اپنےحکم میں کہا کہ مقدمہ چلنے تک وندودارا اور گروناتھ میپن بھارت نہیں چھوڑ سکتے، اداکار وندو دارا سنگھ اور بھارتی کرکٹ بورڈکےسربراہ این شری نواسن کےداماد گروناتھ میپن کو ہفتے میں دو مرتبہ ممبئی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتار بکیز اور بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے اپنے بیان میں گروناتھ میپن کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔