امل ہلاکت واقعہ پولیس مقابلے میں فرار ہونے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم خالد نے ابتدائی تفتیش کے دوران 7 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس


Staff Reporter September 25, 2018
گرفتار ملزم خالد نے ابتدائی تفتیش کے دوران 7 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس

پولیس نے 13 اگست کو ڈیفنس میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 13 اگست کو ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کا ساتھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، ملزم خالد ولد عبدالخالق کو آرٹلری میدان تھانے کی حدود سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ، ایک رکشہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 10سالہ امل ہلاکت معاملہ؛ سپریم کورٹ نے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی بنادی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خالد نے ابتدائی تفتیش کے دوران 7 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور مزید تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 13 اگست کی رات کراچی میں اختر کالونی کے ٹریفک سگنل پر ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹا تھا جب کہ اسی دوران پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھی 10 سالہ امل جاں بحق ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں