سید سرداراحمد سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیدسردار احمد کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک June 05, 2013
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیدسردار احمد کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا. فوٹو پی پی آئی

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ نے سید سرداراحمد کوسندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمقررکردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سید سردار احمد کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا، اجلاس میں بجٹ تجاویزاوردیگرامورپربھی غورکیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال تشویشناک ہے، ٹارگٹ کلنگ اور اغواکے واقعات روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہوناچاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوگرفتاریوں اورتحقیقات کا حق حاصل ہے مگرکسی کو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن سیٹوں پربیٹھنے کے لئے درخواست جمع کرائے گی تاہم دیگر جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی جارہی ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں