کراچی سمیت سندھ میں قیام امن کیلئے پولیس کو فری ہنڈ دیدیا گیا شرجیل میمن

حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرنا چاہتی ہے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک June 05, 2013
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں قائم شکایتی سیل کا دائرہ کار سندھ کے دیگر اضلا ع تک وسیع کیا جائے گا،شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہر میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس کے لئے حکومت نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

شرجیل میمن نے وزیراعلی ہاؤس شکایت سیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرنا چاہتی ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم شکایتی سیل کا دائرہ کار سندھ کے دیگر اضلا ع تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں قیام امن کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ وقت آنے پر وزرا کو قلم دان سونپ دیئے جائیں گے اور صوبے بھر کے عوام کی شکایات کے خاتمے کے لئے یونیورسل نمبر متعارف کرایا جائے گا جس پر شہری اپنی شکایات درج کرائے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں