- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
تنوشری دتہ کا ناناپاٹیکر کے بعد بالی ووڈ ہدایت کار پر بھی ہراسانی کا الزام
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد بالی ووڈ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام لگادیا۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ویویک اگنی ہوتری نے مجھے مختصر کپڑے پہن کر رقص کرنے کے لیے کہا اورمجھے ہراساں کرنے کے علاوہ میرے ساتھ بدسلوکی کی جب کہ اس ڈانس میں میرا کوئی سین نہیں تھا، ہدایت کار کے اس رویے پر میں دنگ رہ گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تنوشری دتا کا نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام
اداکارہ نے مزید کہا اس واقعے کے وقت سیٹ پر موجود اداکار عرفان خان اور سنیل شیٹھی فوراً میری حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عرفان خان نے ہدایت کار سے کہا آپ کیا کہہ رہے ہیں شوٹنگ میں اداکارہ کی کوئی ضرورت نہیں اور مجھے معلوم ہے اداکاری کیسے کرنی ہے مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔ میں عرفان خان کے اس عمل کو سراہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار کے سامنے میرے لیے آواز اٹھائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔