حمزہ قتل کیس ملزم شعیب نوید کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

عدالت نے ڈرائیور شوکت اور سیکیورٹی گارڈ ادریس کی ضمانت مسترد کردی


Staff Reporter June 06, 2013
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق محمود کھوسو نے حمزہ قتل کیس میں گرفتار ملزم شیعب نوید کو 5لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حمزہ قتل کیس میں نامزد ملزم شیعب نوید کو5 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیاگیا، مقدمے میں شریک ملزم شعیب کے والد نوید کی عبوری ضمانت میں توثیق بھی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق محمود کھوسو نے حمزہ قتل کیس میں گرفتار ملزم شیعب نوید کو 5لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا جبکہ دیگر شریک ملزمان ڈرائیور شوکت اور سیکیورٹی گارڈ ادریس کی ضمانت مسترد کردی، فاضل عدالت نے ملزم شیعب کے والد نوید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توثیق کردی۔



استغاثہ کے مطابق 27اپریل کو تھانہ درخشاں میں مدعی طالب سہیل نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ وقوع کے روز اس کے مقتول بیٹے کا ملزم شیعب سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ملزم نے اسے قتل کرنے کی نیت سے اپنے مسلح سیکیورٹی گارڈ عمل خان کے ہمراہ آیا اور ملزم کی ایما اور اس کے کہنے پر فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کردیا تھا، مدعی نے ملزم کے والد اور مقامی سیکیورٹی کمپنی کے مالکان کو بھی مقدمے میں ملوث کیا تھا، بعدازاں پولیس نے ڈرائیور شوکت اور ملزم شیعب کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ اس کے والد نے اپنی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرالی تھی، پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ ادریس کو بھی گرفتار کرکے عدالتی حکم پر اسے جیل بھیج دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں