ڈی آئی خانخودکش حملے کے ملزم کو244 سال قید کی سزا

کالعدم لشکرجھنگوی کے فضل نے ساتھیوںسمیت 2012 کو ڈی پی او آفس پرحملہ کیاتھا


Numainda Express June 06, 2013
کالعدم لشکرجھنگوی کے فضل نے ساتھیوںسمیت 2012 کو ڈی پی او آفس پرحملہ کیاتھا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی پی او آفس خودکش حملہ کیس میںکالعدم لشکرجھنگوی کے رکن فضل عرف فضل مجاہدکو مجموعی طور پر 244 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ نے ڈی پی اوآفس پر14جنوری 2012ء کو ہونیوالے خودکش حملہ کیس کے گرفتار ملزم فضل عرف فضل مجاہد کو مجموعی طور پر244سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔اس کیس کے دیگر دو ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی کے عمران گنڈہ پور اورقاری ظاہر پہلے ہی پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں